27 مارچ، 2023، 1:22 AM

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو/ رمضان میں ملاقات پر اتفاق

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو/ رمضان میں ملاقات پر اتفاق

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماوں نے رمضان المبارک میں مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

 گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے خاص کر دو طرفہ تعلقات کی تعمیری راہ پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور سفارتخانوں کو کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

News ID 1915521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha